جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

قندیل بلوچ نے سوشل میڈیا پہ اپنے فین پیج پرآ خری پوسٹ کیا کی اور اس میں کیا کہا ؟ جانئے

datetime 16  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) متنازعہ ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ جہاں ٹی وی چینلز پر کافی دکھائی دیتی تھیں وہیں وہ اپنے سوشل میڈیاپیج پر بھی بے حد ایکٹو نظر آتی تھیں۔ ان کے فیس بک پیج پر ان کی آخری پوسٹ ان کا بے حد مقبول ہونے والا گانا ’’ بین ‘‘ تھا جس کی کامیابی کے حوالے سے خوش ہوتے ہوئے انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ قندیل بلوچ کو ان کے بھائی نے قتل کر دیا ہے ۔ان کے بھائی کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ نے ہماری عزت خاک میں ملا دی تھی۔ اس وجہ سے اسے قتل کر دیا۔ ہمیں محلے میں سب لوگ باتیں سناتے تھے اور شہر بھر میں ہمارا جینا دوبھر ہو گیا تھا۔تفصیل کے مطابق قندیل بلوچ قتل سے قبل اپنے کرائے کے گھر میں موجود تھیں جہاں ان کے حقیقی بھائی نے انہیں قتل کر دیا۔ قتل کے وقت قندیل بلوچ بھائی کو اقدام سے باز رکھنے کیلئے شدید مزاحمت بھی کرتی رہیں لیکن ان کی کوششیں بار آور ثابت نہ ہو سکیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل قندیل بلوچ کو مبینہ طور پر بھائی نے گلا دبا کر قتل کر دیا ہے تاہم مظفر آباد کی پولیس اور ریسکیو ادارے بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ چاند رات سے مظفر آباد کے علاقے گرین ٹاؤن میں اپنے گھر پر مقیم تھیں۔قندیل بلوچ نے گرین ٹاؤن میں گھر کرایے پر لیا ہوا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ کے بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کیا ہے۔ قندیل بلوچ کی ڈیڈ باڈی کمرے میں ہی موجود ہے جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور پوسٹ مارٹم کیلے ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ ماڈل قندیل بلوچ کو سکیورٹی خدشات موجود تھے جس پر انہوں نے وزارت داخلہ سے سکیورٹی بھی مانگی تھی مگر انہیں سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔قندیل بلوچ کے والد نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیٹے وسیم نے قندیل بلوچ کو گلہ دباکر قتل کیا ہے ، جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی ہے۔ سی پی او ملتان نے قندیل بلوچ کے والد اور والدہ سے ملاقات کے بعد بتایا ہے کہ قندیل کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا ہے اور اس کاروائی کی اطلاع قندیل کے والد عظیم نے پولیس کو ٹیلی فون پر دے دی تھی۔ قندیل بلوچ کے قتل سے شہر بھر میں ہلچل مچ گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…