جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

کشمیریوں پر مظالم، معروف ترین بھارتی اداکار بھی کھل کر سامنے آ گئے، ایسی تصویر پوسٹ کر دی کہ ہنگامہ کھڑ اہو گیا

datetime 16  جولائی  2016 |

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکار انوپم کھیر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اپنی ہٹ دھرمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر نامعلوم افراد کے ہاتھوں مارے جانے والے کشمیری پنڈتوں کی تصاویر پوسٹ کیں جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انوپم کھیر کی جانب سے یہ ٹویٹ ایسے وقت سامنے آئی جب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اپنی انتہاؤں کو چھورہے ہیں اور مقبوضہ وادی میں صرف ایک ہفتے کے دوران تقریباً 40 کشمیری شہید کیے جاچکے ہیں لیکن انوپم کھیر نے بھارتی جنتا پارٹی سے وفاداری اور اپنی متعصبانہ ہندو سوچ کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف تمام بھارتی مظالم نظرانداز کردیئے بلکہ مبینہ طور پر 26 سال پرانی تصاویر اس انداز سے ٹوئٹر پر شیئر کرائیں جیسے یہ حالیہ دنوں ہی کا واقعہ ہو۔بھارتی اخبار کے مطابق یہ تصویر ممکنہ طور پر واندھاما سانحے کی ہے جو 1998ء میں ہوا تھا اور اس صورت میں بھی یہ تصویر 18 سال پرانی بنتی ہے۔
ٹوئٹر پر انوپم کھیر کے درجنوں فالوورز نے اس ٹویٹ پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’’غیر ذمہ دارانہ‘‘ قرار دیا اور کہا ہے کہ اس کی وجہ سے قتلِ عام اور فساد کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔دیپک باجپائی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ان تصاویر کو اس طرح شیئر کرنا انتہائی غیرذمہ داری ہے، اس طرح کی تصاویر لگانے سے انوپم کھیر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں، اس طرح کی تصاویر سے وہاں مزید تشدد میں اضافہ ہوگا۔عبداللہ مدومول نے بھی انوپم کھیر کے اس عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی پرانی لاشوں کی تصاویر لگانا خود غرضی کا پرچار کرنا ہے جس پر اداکار کو شرم آنی چاہیے۔ایک اور ٹوئٹر صارف نے انوپم کھیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے عمل سے کیا عوام کو انتقام پر اکسانا ہے جب کہ انوپم کھیر ان تصاویر کے پیچھے اپنے مقاصد ظاہر کریں۔ڈاکٹر نارائن روپانی نے بھی بھارتی اداکار کی ٹوئٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت اس طرح کی تصاویر شیئر کرنے کا نہیں، جب گھر میں آگ لگی ہوئی ہے تو پھر اس میں کیوں تیل ڈالا جارہا ہے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کے کمانڈر برہانی وانی کی شہادت کے بعد سے حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اب تک قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں 39 کشمیری شہید ہوچکے ہیں جب کہ وادی میں ایک ہفتے سے کرفیو بھی نافذ ہے۔



کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…