پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

فرانس واقعہ پر شوبز ستارے بھی سوگوار، ماوارا حسین اور ماہرہ خان کا بیان بھی سامنے آ گیا

datetime 16  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور +ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کے قومی دن کے موقع پر جنوبی شہر نیس میں آتش بازی کے مظاہرے کے دوران ایک ٹرک ڈرائیور نے وہاں موجود افراد کو ٹرک کے نیچے کچل دیا، جس کے نتیجے میں 84 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔اس واقعے کے بعد شوبز کی مشہور شخصیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے غم و غصے کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ متاثرہ خاندانوں کے لیے دعا بھی کی۔پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے فرانس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔اداکارہ ماورا حسین کا کہنا تھا کہ ’دنیا میں جہاں کہیں بھی دہشت گردی ہورہی ہے میں اس کی مذمت کرتی ہوں۔بولی وڈ ستاروں نے بھی فرانس واقعے کے خلاف کھل کر بات کی اور واقعے کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔شاہد کپور کا کہنا تھا کہ ’شرم کی بات ہے، یہ کام کرنے والا ڈرپوک ہے، جو انسان نہیں ہوسکتا۔انوشکا شرما نے کہا ’دل توڑنے والی خبر اور مزید کتنی بار ہم لوگ انسانیت کے ساتھ ایسا ہوتے دیکھیں گے، غصے کو بیان کرنا مشکل ہے۔ہدایت کار کرن جوہر کے مطابق ’یہ کتنی افسوسناک خبر ہے، ان مظلوم زندگیوں کے لیے دعائیں۔بپاشا باسو نے بھی گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔ہدایت کار ساجد خان نے اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’دکھ کی بات ہے، متاثرہ خاندانوں کے لیے دعاگو ہوں۔اکشے کمار کا کہنا تھا کہ ’صبح اٹھتے ہی ایسی خبر سننا نہایت دکھ کی بات ہے، میں وہاں گزشتہ سال موجود تھا، وہ جگہ اور وہاں کے لوگ خوبصورت ہیں، سب کے لیے دعائیں کررہا ہوں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…