ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

سلمان خان نے صاف انکارکردیا

datetime 15  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹر نگ ڈیسک ) بھارت کے قومی خواتین کمیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان نے اپنے وکلا اور ترجمان کے ذریعہ اپنی حال ہی میں ریلیز ہونیوالی فلم ’’سلطان‘‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آنیوالی مشکلات کا زیادتی کے ساتھ موازنہ کرنے کے تبصرہ پر معذرت سے انکارکردیاہے۔مہارشٹرا اسٹیٹ کمیشن فار وویمن کی سربراہ وجے رہاتھکرنے ٹی وی چینلز پر گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ سلمان خان نے اپنے تبصرہ پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا ہے، تاہم ابھی ہم ان کے جواب کا تجزیہ کررہے ہیں اس لیے اس پر کوئی تبصرہ کرنا غلط ہوگا انھوں نے بتایاکہ سلمان خان نے کمیشن کے تیسرے نوٹس پر گزشتہ روز خود آنے کی بجائے اپنا جواب داخل کرایاتھااورکمیشن اداکارکے جواب کا جائزہ لے رہاہے اورجلد ہی اگلی کارروائی کا فیصلہ کرے گا۔دوسری طرف گجرات ہائی کورٹ نے بدھ کے روز سلمان کی فلم ’’سلطان‘‘ کی ریاست میں نمائش روکے جانے کے لیے دائر درخواست مسترد کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…