اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز عالمی شہرت یافتہ گلوکار کو دوران پرواز دل کا دورہ پڑ گیا۔ تفصیل کے مطابق معروف گولکار شوکت علی کو امریکہ جاتے ہوئے طیارے میں دل کا دورہ پڑ گیا جس کی وجہ سے ہنگامی طور پر ابو ظہبی میں تیارے کی لینڈنگ کر لی گئی ۔ ذرائع کے مطابق معروف گلوکار شوکت کی علی کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر شوکت علی کو ابوظہبی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا جہاں ان کے دل کی انجیو گرافی کی جا رہی ہے اور ان کی حالت تشویشانک بتائی جاتی ہے۔