ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈا داکارہ کنگنا رناوٹ کو پاکستان میں ہونے والے ایک ثقافتی فیسٹیول میں شرکت کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دی گئی ہے اور خبریں ہیں کہ اداکارہ اس میں شرکت کے لیے اپنے مصروف شیڈول سے کچھ وقت نکالنے پر غور کر رہی ہیں۔انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوٹ کو پاکستان کے شہر لاہور میں ہونے والے ایک ثقافتی ایونٹ ’اسکول آف ٹومارو انٹرنیشنل ایجوکیشن اینڈ کلچرل فیسٹیول‘ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جو رواں سال 4 سے 6 نومبر تک منعقد ہوگا۔کنگنا کے قریبی ذرائع نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ’کنگنا اس فیسٹیول میں شرکت کرنے کی خواہشمند ہیں اور ان کے مینجر اس حوالے سے تاریخوں پر غور کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ یہ فیسٹیول پاکستان کے ایک نجی اسکول کی جانب سے منعقد کیا جارہا ہے جس میں میڈیا، آرٹس، عالمی سلامتی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، ماحولیات اور 21 وی صدی میں اسکولوں کی تبدیل ہوتی ضروریات پر بات کی جائے گی۔کنگنا رناوٹ نے حال ہی میں اپنی فلم ’رنگون‘ کی شوٹنگ مکمل کی ہے جس کے بعد وہ جلد ہدایت کار ہنسل مہتا کی فلم پر کام شروع کریں گی۔