ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان سے شادی کی خواہشمند قندیل بلوچ کی اپنا’’راز‘‘ کھل گیا،ایک بیٹا بھی ہے، حیرت انگیز انکشافات

datetime 13  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) نئی ابھرنے والی اسکینڈل کوئن ماڈل قندیل بلوچ نے پہلے سے شادی شدہ اور ایک بیٹے کی ماں ہونے کا اعتراف کرلیا،قندیل بلوچ کی کوٹ ادو کے رہائشی عاشق حسین سے نکاح اور شادی کی کی تصاویریں منظر عام پر آگئیں ۔ اس حوالے سے قندیل بلوچ سے رابطہ کیا گیا تو قندیل بلوچ نے شادی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جب 18سال کی تھی تو ماں باپ نے 2008ء میں عاشق حسین نامی شخص سے زبردستی شادی کرا دی تھی جس سے ایک بچہ بھی ہے لیکن شادی کے بعد میں نے کہا کہ مجھے پڑھنا ہے اور اس پسماندہ علاقے میں نہیں رہنا جس کے بعد تعلیم جاری رکھنے کی غرض سے عاشق سے خلع لی ۔ قندیل بلوچ کا کہنا تھا کہ عاشق حسین مجھ پر تشدد کرتا تھا جس کے تشدد کی وجہ سے میں نے دارالامان میں پناہ لی، کیا ایک عورت کا حق نہیں کہ وہ اپنی زندگی جئے اور پنی پڑھائی جاری رکھے، عاشق حسین مجھے بھائیوں سے بھی نہیں ملنے دیتا تھا اور ہمسائیوں کے ہاں بھی جانے پر پابندی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں یہ شخص اب کیوں سامنے آیا ہے اور مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میرے خلاف پاکستان میں کیوں پروپیگنڈا کیا جارہا ہے اور اب میں مشہور ہورہی ہوں تو یہ شخص دعوے کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ زبردستی کی شادی تھی، اس لئے بچے کو نہیں رکھ سکتی۔قندیل بلوچ کے شوہر عاشق حسین نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قندیل بلوچ جھوٹ بول رہی ہے، ہماری پسند کی شادی ہوئی تھی جبکہ قندیل بلوچ کے لکھے گئے رومانوی خطوط بھی موجود ہیں ۔ عاشق حسین نے کہا کہ قندیل بلوچ نے بنگلہ، گاڑی اور دیگر مطالبات شروع کردیئے تھے اور ملازمت کے لئے ضد کرنے لگی تو دونوں کے درمیان معاملات خراب ہوگئے تھے۔ماڈل قندیل بلوچ کا اصلی شناختی کارڈ کا عکس جس میں ان کا نام قندیل بلوچ نہیں بلکہ فوزیہ عظیم ہے۔ ماڈل کی جائے پیدائش ڈیرہ غازی خان ہے اور وہ یکم مارچ 1990ء کو پیدا ہوئیں۔



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…