اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معروف علمی اور ادبی شخصیت،پی ٹی وی کے سابق ایم ڈی معروف براڈ کاسٹر آغا ناصر 79برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف علمی اور ادبی شخصیت معروف براڈ کاسٹر آغا ناصرانہتر برس کی عمر میں اسلام آباد میں انتقال کر گئے،مرحوم آغاناصر کی نماز جنازہ بعدنماز عصر اسلام آباد میں ادا کی گئی۔ آغاناصرنو فروری 1937 کو ممبئی میں پیدا ہوئے،آپ 1955 میں ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہوئے،جبکہ 1964میں پاکستان ٹیلی ویژن میں آپ نے ایم ڈی پی ٹی وی کے عہدے پر بھی فرائض دیے،اس کے علاوہ آپ ریڈیو پاکستان،پاکستان ٹیلی ویژن اور نیف ڈیک کے سربراہ بھی رہے۔معروف براڈ کاسٹر آغا ناصر نے کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے جن میں آغا ناصر کے سات ڈرامے،’ گرہ نیم باز‘ اور دوسرے ڈرامے،’ گمشدہ لوگ‘،’ گلشنِ یاد‘ اور’ہم، جیتے جی مصروف رہے‘ کے نام سر فہرست ہیں۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انھیں 14 اگست 1993کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی دیاگیا تھا۔