لاہور(آئی این پی)پاکستان کی سب سے مہنگی فلم ’’ضرار‘‘کا ٹریلر عیدالفطر پر ریلیز کردیا جائیگا ‘عالمی معیار کی فلم کے ڈائریکٹر تھموتی خالم ہونگے ۔ بتایا گیا ہے کہ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستانی تاریخ میں سب سے مہنگی فلم ’’ضرار‘‘کا یونٹ انگلینڈ کے بعد پاکستان آئیگا فلم کے پروڈیوسر عدنان بٹ ،معاون ڈائریکٹر فلمسٹار شان ہیں فلم کی کاسٹ کو خفیہ رکھا جارہا ہے عید الفطر پر ’’ضرار‘‘کا ٹریلر مارکیٹ میں ریلیز کردیا جائیگا مذکورہ فلم پاکستان کے سینما گھروں کی رونقیں بحال کرنے میں اہم کردار ادا کریگی ۔