ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) شوبز کی چکاچوند میں کئی چہرے آکر زندگی سے ہی مایوس ہوجاتے ہیں تو کئی چہرے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے کے بعد کھوجاتے ہیں اور ان کے مداح ان کا انتظار ہی کرتے رہ جاتے ہیں ، ایسا ہی کچھ 1980ء اور نوے کی دہائی کی معروف بے باک اداکارہ ’کمی کاتکر‘ کیساتھ ہواجوشادی کے بعد سے شوبزانڈسٹری سے بالکل ہی غائب ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا مطابق کمی 80اور 90 کی معروف بے باک اداکارہ تھیں ،فلم ٹارزن میں اْنہوں نے بولڈ کردار اداکرکے اپنے کیریئرکا آغازکیااوربالی ووڈ میں اپنے مختصرکیریئرکے دوران چند ہی اچھے کردار کیے.اداکارہ کا فلم ’ہم‘ میں امیتابھ بچن کیلئے جمہ کا کردار سب سے یادگارتھا،کمی نے فوٹوگرافر اور اشتہاربنانیوالے شانتانوشورے کیساتھ شادی کے بعد ہندی فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دی اور دوبارہ چکاچوندوالی دنیا میں کبھی دکھائی نہیں دیں۔