کترینہ کیف کو فلموں میں کام دینے سے انکار‘ بالی ووڈ میں ہنگامہ ‘ وجہ کیا بنی؟ جانئے
4
جولائی 2016
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک تھا ٹائیگر اور بجرنگی بھائی جان جیسی کامیاب ترین فلموں کے ہدایت کار کبیر خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ‘‘ٹیوب لائٹ ‘‘میں سلمان خان کے ہمراہ کترینہ کیف کو کاسٹ کرنے سے صاف انکار کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ نگری میں ہدایتکار کبیر خان کی نئی آنے والی فلم ٹیوب لائٹ میں سلمان خان کے ساتھ کترینہ کیف کا نام سامنے آرہا تھا جب کہ وہ ہدایتکار کے ساتھ مختلف مواقع میں بھی ساتھ ساتھ نظر آرہی تھیں تاہم فلم کے ہدایت کار نے اپنی فلم میں کترینہ کو کاسٹ کر نے سے صاف انکار کردیا ہے۔
بیر خان نے کہا ہے کہ وہ سلمان خان کے ساتھ کترینہ کیف کو کسی فلم میں کام نہیں دیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ فلم میں اداکارہ کا کردار کترینہ نہیں بلکہ کوئی اور ادا کرے گا جس کا فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا ہے۔فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں ماہ ہوگا جب کہ فلم میں سلمان خان کے بھائی سہیل خان بھی ان کے چھوٹے بھائی کا کردار ادا کرتے نظر آئینگے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں