بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

میں اپنی بیوی کا آخری وقت تک انتظار کروں گا، معروف پاکستانی سنگر آبدیدہ ہو گئے

datetime 4  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گلوکارہ فریحہ پرویزکے شوہرنعمان جاوید کا کہنا ہے وہ اپنی اہلیہ کا آخروقت تک انتظارکریں گے جب کہ انہیں یقین ہے کہ وہ انہیں منانے کی کوشش میں کامیاب ہوجائیں گے۔ گلوکارہ فریحہ پرویز کے شوہر نعمان جاوید کا کہنا تھا کہ فریحہ کے علاوہ کسی کے بارے میں کبھی نہیں سوچا ہے، وہ اپنی اہلیہ کا آخر وقت تک انتظار کریں گے جب کہ انہیں پورا یقین ہے کہ وہ اپنی ازدواجی زندگی کی تمام مشکلات کو جلد حل کرلیں گے۔ نعمان جاوید نے کہا کہ فریحہ جو اس وقت امریکا میں ہیں ان کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں آیا لیکن میرے دوست احباب اس حوالے سے میرا ساتھ دے رہے ہیں اوراگر کچھ غلط فہمیاں ہیں بھی تو میں فریحہ کو منانے کے حوالے سے اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کروں گا۔ناکام ازدواجی زندگی کے باعث 4 ماہ قبل اپنی جان کا خاتمہ کرنے کی کوشش کرنے والے نعمان جاویدنے اپنی صحت کے حوالے سے بتایا کہ وہ اب بالکل ٹھیک ہیں اوراب بس کرئیرپرتوجہ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عید کے بعد وہ اپنا ایک گانا ‘‘سارا’’ ریلیز کرنے جارہے ہیں جو کہ عربی اوراردو میوزک کا امتزاج ہوگا جب کہ نعمان جاوید مستقبل میں فلموں کے ہدایتکاری کے بھی خواب دیکھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگروہ فلموں کے پراجیکٹس میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ مستقبل میں بیک وقت فلموں اور گانوں پر کام کریں گے۔واضح رہے کہ گلوکارہ فریحہ پرویز اور نعمان جاوید طویل عرصہ دوستی کے بعد حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے تاہم دونوں کے درمیان پراپرٹی تنازع نے تلخیاں بڑھا دی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…