ملتان(آئی این پی)ماڈل واداکارہ قندیل بلوچ نے کہا ہے کہ بعض لوگ روڑے اٹکارہے ہیں لیکن قندیل کا سفر رکنے والا نہیں ہے۔مفتی عبدالقوی کی وجہ سے میرے کئیرئیر کوکافی نقصان پہنچا ہے لیکن میں نے بھی مفتی صاحب کو معاف کردیا ہے۔میرا تعلق بلوچ فیملی سے ہے۔ماہڑا سمیت جنوبی پنجاب کی تمام سرائیکی قوموں کا تعلق بلوچ فیملی سے ہی ہے ۔کوئی مجھے اپنے نام کیساتھ بلوچ لگانے سے نہیں روک سکتا۔انڈین ٹی وی کے پروگرام بگ باس میں شرکت کیلئے درخواست مسترد نہیں ہوئی،قندیل نے ابھی بہت آگے جانا ہے۔آئی این پی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ماڈل واداکارہ قندیل بلوچ نے کہا کہ مفتی عبدالقوی جو کہتے رہیں ساری دنیا کو پتہ ہے کون سچ ہے اور کون جھوٹ بول رہا ہے۔مفتی صاحب کا معاملہ ختم کردیا ہے۔میرا یہ فیلڈ نہیں ہے ،مجھے فیلڈ میں کام کرنا ہی اچھا ہے۔عید پر ملتان آؤں گی ،مجھے ملتان آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔مفتی صاحب کو میں نے بھی معاف کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض لوگ سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے میری راہ میں پتھراٹکارہے ہیں لیکن یہ ناکام ہوں گے۔میں بلوچ فیملی سے ہوں ۔ماہڑا قوم کا تعلق بھی بلوچ فیملی سے ہے بلکہ جنوبی پنجاب کی تمام سرائیکی قومیں بلوچ فیملی سے ہی تعلق رکھتی ہیں۔یہ کوئی قانون نہیں ہے اور نہ ہی مجھے کوئی اپنے نام کیساتھ بلوچ لگانے سے روک سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انڈین ٹی وی کے پروگرام بگ باس میں شرکت کیلئے درخواست مسترد نہیں ہوئی۔بعض لوگ غلط افواہیں پھیلارہے ہیں ،قندیل نے بہت آگے جانا ہے۔مفتی عبدالقوی نے میرے آئندہ کے کیرئیرکو کافی نقصان پہنچایا لیکن مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ قندیل نے ابھی بہت آگے جانا ہے۔