ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بولی ووڈ اداکار سلمان خان کی نئی فلم سلطان کا پہلا ڈائیلاگ ریلیز کردیا گیا ہے۔ پرومو میں سلو بھائی نے ہریانوی زبان میں شاہ رخ خان کی تعریف بھی کی۔چلبل پانڈے اب اکھاڑے میں اتر کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہے ہیں،سلمان خان کی فلم سلطان عید الفطر پر دھماکا کرنے کیلئے تیار ہے۔فلم کا پہلا ڈائیلاگ پرومو بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں سلمان پہلوان بن کر ہریانوی زبان میں شاہ رخ خان کی تعریف کر رہے ہیں۔تعریف بھی ایسی ویسی نہیں،’ کہا شاہ رخ خان تو اندھی لڑکی کو بھی اپنا دیوانہ بنادیتے ہیں۔واضح رہے کہ فلم میں پہلوان کا پہلوان سے ٹکراؤ ہوتا نظر آئے گا، فلم میں عارفہ اور سلطان کے درمیان محبت کی کہانی بھی شامل ہے۔دبنگ خان اور انوشکا شرما کے منفرد کردار پر مبنی فلم سلطان اس عید پر مداحوں کے لئے پیش کی جائے گی۔