نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کی خوب رو اداکارہ کترینہ کیف ،جن کے مداحوں کا ایک وسیع دائرہ ہے،سوشل میڈیا سے دوری اختیار کی ہوئی تھیں۔ ایسا لگتا ہے کترینہ اب مزید آن لائن میڈیا کی دنیا سے دور نہیں رہنا چاہتی ہیں۔کترینہ کے مداحوں کیلئے ایک خوشخبری یہ ہے کہ کترینہ اپنی سالگرہ کے دن سوشل میڈیا کی دنیا میں انٹری دینے والی ہیں۔رپورٹ کے مطابق کترینہ اپنی آنے والی فلم بار بار دیکھو کی سوشل میڈیا پر تشہیر کریں گی۔فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام جیسے میڈیا پلیٹ فارم پر دنیا بھر کے سپر سٹارز اپنے مداحوں سے رابطے میں ہیں۔ بولی وڈ ٹاؤن کے سلیبریٹیز میں فیس بک ٹویٹر کی بہت مانگ ہے جہاں وہ اپنی فلم کی پروموشن اور اپ ڈیٹس سے مداحوں کو آگاہ رکھتے ہیں۔نتیا مہرا کی زیر ہدایت بننے والی رومانوی فلم بار بار دیکھو میں سدھارت ملہوترا بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔فلم ستمبر میں سنیما کی زینت بنے گی۔