ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ٹی وی شو’’کوائنٹیکو‘‘ اور ہالی وڈ ڈیبیو فلم ’’بے واچ‘‘ میں مصروف اداکارہ پریانکا چوپڑہ کے پاس اب بولی وڈ فلموں کے لیے وقت نہیں ہے تاہم اداکارہ اس بات سے قطعی پریشان نہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پریانکا کا کہنا ہے کہ بہت سے ایسے اداکار اور اداکارائیں بھی ہیں، جو 2 یا 3 سال تک فلمیں نہیں کرتیں، اور میرا نہیں خیال کہ اگر شائقین مجھے بالی وڈ فلموں میں نہیں دیکھیں گے تو وہ مجھے بھول جائیں گے،وی اس حوالے سے تحفظات کا شکار نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب انٹرٹینمنٹ کا شعبہ بہت وسیع ہو چکا ہے اور وہ چاہے دنیا میں کہیں بھی چلی جائیں وہ سب سے پہلے ایک بھارتی اداکارہ ہیں۔بالی وڈ میں کوئی فلم نہ ہونے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا، اگر انہیں کوئی اچھا پراجیکٹ ملا اور ان کے پاس وقت ہوا تو میں ہندی فلم کریں گی۔انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت تک فلمیں کریں گی، جب تک لوگ انہیں پسند کریں گے ۔واضح رہے کہ پریانکا کی ہالی وڈ ڈیبیو فلم ’بے واچ‘ میں ان کے ہمراہ ہالی وڈ اداکار ڈیوین جانسن (دی راک) اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جو اگلے سال سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
پریانکا چوپڑا نے مداحوں بارے ایسی بات کر دی ،جس نے سب کو خوش کر دیا
3
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں