بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

شاہ رخ خان اور سلمان خان طویل عرصے بعد ایک ساتھ، کیا کام کر رہے ہیں ؟ جانئے

datetime 3  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈٖیسک) بالی ووڈ کے دو نامور اداکار ایک ساتھ ممبئی کی سڑکوں پر گھومتے رہے، بالی ووڈ سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان ماحولیاتی آلودگی کیخلاف ایک ہوگئے۔کنگ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ، جس میں وہ سلمان خان کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان سائیکل پر بیٹھ کر پوز دے رہے ہیں۔شاہ رخ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھائی بھائی اپنی سائیکلوں پر سوار ہیں، کوئی فضائی آلودگی نہیں۔تصویر میں شاہ رخ خان سفید شرٹ، نیلی جینز اور ویسٹ کوٹ میں ملبوس ہیں جبکہ سلمان خان نے کالی شرٹ اور جینز پہن رکھی ہے۔بالی ووڈ اسٹارز نے پیغام دیا ہے کہ سائیکل کے استعمال کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی میں کمی کی جائے۔واضح رہے کہ ماضی میں دونوں سٹارز میں کافی کشیدگی پائی جاتی تھی، دونوں کے درمیان بات چیت تک نہیں ہوتی تھی لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ دونوں پھر سے دوست بن گئے ہیں۔یاد رہے کہ ٓاج کل سلمان خان کو مشکلات اپنے بیان پر مشکلات کا سامنا ہے، ایک انٹرویو کے دوران اپنی آنے والی فلم ’سلطان‘ سے متعلق سلمان کا کہنا تھا کہ ’جب میں شوٹنگ کے بعد رنگ سے باہر آتا تھا تو اپنے آپ کو زیادتی کی شکار ایک عورت کی طرح محسوس کرتا تھا۔ جو سیدھا چل بھی نہیں پاتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…