بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ریحام خان کی فلم کا ٹریلر جاری

datetime 3  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ریحام خان کی پروڈکشن میں بننے والی رومانوی پاکستانی فلم ’’جانان‘‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔رومانوی فلم’’جانان‘‘ کی کہانی ایک پختون لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو برطانیہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے واپس وطن آتی ہے۔فلم میں ارمینہ رانا خان، بلال اشرف، مشی خان، عجب گل، نیئر اعجاز اور علی رحمان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، جبکہ اس کا اسکرپٹ عثمان خالد بٹ نے لکھا ہے۔ریحام خان، حریم فاروق، منیر حسین اور عمران کاظمی کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی ہدایات اظفر جعفری نے دی ہیں۔فلم کی موسیقی سلیم سلیمان، احمد علی اور طحہٰ ملک نے ترتیب دی ہے۔فلم کا ٹریلر ’’جانان‘‘ کے آفیشل فیس بک پیج پر ریلیز کیا گیا، جسے شائقین میں بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد لوگوں کی پسندیدگی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریحام خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ جانان تو ایک آغاز ہے، امید ہے کہ ہم نئے ٹیلنٹ کو سنوارنے کے لیے مواقع فراہم کرتے رہیں گے۔ریحام نے اپنی فلم کی مزید تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مصنف نے کہانی کے اسکرپٹ سے انصاف کیا اور واقعی فلم کا آئیڈیا نئے لوگوں کو موقع فراہم کرنا تھا۔فلم’’جانان‘‘ رواں برس عیدالاضحیٰ کے موقع پر 13 ستمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…