ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ میں چھوٹے نواب کے نام سے مشہور اداکار سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد رواں سال ہی دونوں اداکاروں کے ہاں پہلے بچے کی ولادت ہوگی۔بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپورکو فلم نگری کی سب سے زیادہ خوش و خرم ازدواجی زندگی گزارنے والی جوڑی قرار دیا جاتا ہے جب کہ گزشتہ دنوں دونوں اداکاروں کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں جس کی اداکارہ کرینہ کپور کی طرف سے تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی لیکن اب چھوٹے نواب نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی ہے۔بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کے حاملہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور کرینہ کپور کے ہاں پہلے بچے کی ولادت رواں سال دسمبر میں متوقع ہے جس پرپورا خاندان خوش ہے جب کہ ہمارے بچے کے لیے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔