ممبئی(نیوز ڈیسک) ملیالم اداکار جیشو راگھون 35 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق جیشو راگھون آج صبح ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال کر گئے۔ جیشو کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ آج صبح ساڑھے 8 امریتا اسپتال میں طویل علاج کے بعد انتقال کر گئے۔ جیشو کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے لیکن دو سال قبل انہوں نے باقاعدہ علاج کے بعد کینسر جیسی بیماری سے چھٹکارا تو پایا ہی لیکن دو سال بعد یہی بیماری ان کی موت کی وجہ بن گئی۔ جیشو ملیالم کے معروف اداکار راگھون کے صاحبزادے تھے۔ انہوں نے معروف فلم نمل سمیت دیگر 4 ملیالم فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔