ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم میں ’بھوت‘ کے روپ میں نظر آئیں گی۔بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے فلمی دنیا کے سفر کا آغاز 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’رب نے بنادی جوڑی‘‘ سے کیا جس میں ان کے مدمقابل شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ اپنے کیرئیر میں متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نے اب تک مختلف کرداروں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے تاہم اب وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم میں ایک نئے روپ میں نظرآئیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میگا اسٹار امیتابھ بچن کے بعد بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم میں بھوت کا روپ دھارے کامیڈی کردار نبھاتی نظر آئیں گی جب کہ فلم کی شوٹنگ جلد ہی شروع کی جائے گی۔واضح رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما سلمان خان کے مدمقابل نئی آنے والی فلم’’سلطان‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔#/s#