ممبئی(نیو ز ڈیسک) بالی ووڈ میگاسٹار امیتا بھ بچن کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرستاروں کی تعداد 20ملین سے تجاوز کر گئی،اسی حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انھوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ وہ ان ہی کی وجہ سے یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت بھر میں ٹویٹر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 18.8ملین پرستاروں کے ساتھ دوسرے ، شاہ رخ خان 18.6کے ساتھ تیسرے ، عامر خان 16.9 ملین کے ساتھ چوتھے ،سلمان خان 16.8ملین کے ساتھ پانچویں اور پریانکا چوپڑا 13.2 ملین پرستاروں کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔امیتابھ بچن نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 20 ملین کا ہدف عبور کرچکا ہوں اور اب 30 ملین کا ہدف سامنے ہے اور جلد ہی اسے بھی پرستاروں کی بدولت حاصل کرلوں گا۔