ممبئی(نیو زڈیسک)بالی ووڈ کی اداکارہ ہما قریشی کا کہنا ہے کہ میں اچھے سکرپٹ کی تلاش میں رہتی ہوں،اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ اچھے سکرپٹ کی تلاش میں رہتی ہوں،ان دنوں میں تامل اداکار میموتھی کے ساتھ فلم کر رہی ہوں،مجھے اگر تامل فلم کا سکرپٹ اچھا لگے گا تو وہ ضرور کروں گی،میرے پاس دو تین پراجیکٹس ہیں،مجھے میک اپ کرنا بہت اچھا لگتا ہے،میرا خیال ہے کہ ہر لڑکی کو میک اپ کرنا اچھا لگتا ہے،مجھے گلیمرس دکھنا اور گلیمرس کردار اچھے لگتے ہیں،میں اپنی شخصیت کے ساتھ تجربات کرتی رہتی ہوں،میں شروع میں ہی چیلجنگ کردار کرتی ہوں،میں یہ کہوں گی کہ اب سینما تیزی سے بدل رہا ہے، مجھے منفرد کام کرنا اچھا لگتا ہے،میں نے اگر ایک جیسا کام کرنا ہوتا تو بینک میں ملازمت کرتی نہ کہ اداکاری کرتی،ہما قریشی کا کہنا تھا کہ میں زیورات کی شوقین ہوں اور تقریبات میں زیورات پہن کر جاتی ہوں،مجھے ٹی وی سے آفرز ہین لیکن ابھی میں اس سے متعلق سوچ بچار کر رہی ہوں،میرے والدین کو مجھ سے بہت زیادہ محبت ہے،میں فلمی پراجیکٹس کی وجہ سے بہت زیادہ مصروف ہوتی ہوں اسی وجی سے فیملی سے دور رہتی ہوں،تاہم جب اپنے گھر جاتی ہوں تو سب بہت خوش ہوتے ہیں،میں نے تنقید کی وجہ سے اپنا وزن کم کیا اور اب پر کشش جسامت کی مالک ہوں،میرا فلم سائن کرنے کا نظریہ دوسروں سے مختلف ہے اسی وجہ سے میری فلمیں دوسروں سے مختلف ہیں،بالی وڈ کے فنکار ڈائریکشن کے میدان میں قدم رکھنے میں جلدی نہیں کرتے ،تاہم ہمارے ہاں صورتحال مختلف ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
وراثت
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا
-
معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا



















































