ممبئی (نیو زڈیسک)بالی ووڈ میں خبریں گرم ہیں کہ پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن پر فلم بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جس میں مرکزی کردار کے لیے ہائی وے گرل عالیہ بھٹ کے چنے جانے کا امکان ہے۔بالی وڈ میں آئے دن کسی نہ کسی ہستی پر فلم بنتی ہی رہتی ہے مگر اب گلوکارہ نازیہ حسن کی زندگی کو بڑے پردے پر پیش کیا جائے گا۔ نازیہ حسن کے کردار کے لیے عالیہ بھٹ کا نام لیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ وہ یہ کردار ادا کرنے کے لیے بے چین ہیں۔پاکستان اور بھارت میں پاپ میوزک کو نئی شناخت دینے والی نازیہ حسن کو دور حاضر کے کئی نامور گلوکار اپنا آئیڈیل سمجھتے ہیں۔