ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے حوالے سے شہرت رکھنے والے اداکار عامر خان اپنے زیر استعمال کپڑے غریبوں کی مدد کے لیے عطیہ کریں گے۔
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی نئی آنے والی فلم’’دنگل‘‘میں پہلوان کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے جس کے لیے انہوں نے اپنے وزن میں 25 کلو کا اضافہ کیا تھا جب کہ فلم کے کچھ مناظر کی عکس بندی کے لیے انہوں نے اب اپنا وزن کم کرلیا ہے جس کے بعد بالی ووڈ اسٹار نے اپنے بڑے سائز کے کپڑے غریبوں کے لیے چیریٹی میں دینے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے فلم ’’دنگل‘‘ کے لیے وزن میں اضافے کے دوران استعمال ہونے والے کپڑوں کو غریبوں کی مدد کے لیے چیریٹی کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد جلدہی ان کے کپڑوں کی نیلامی کی جائے گی جس سے حاصل ہونے والی رقم غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کی جائے گی۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ رواں سال دسمبر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
عامر خان کا اپنے زیر استعمال کپڑے عطیہ کرنے کا اعلان
24
مارچ 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں