ممبئی(نیو زڈیسک) سابق بولی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کو میٹرو پولیٹن میجسٹریٹ کی عدالت کی جانب سے چیک باؤنس کیس سے بری کر دیا ۔اداکارہ کے وکیل ہتیش جین نے میڈیا کو بتایا کہ اداکارہ پر کیس مشہور سکرپٹ رائٹر عباس تاریوالا کی جانب سے کیا گیا تھا۔واضح رہے تاریوالا نے پریتی کی فلم ’’عشق ان پیرس‘‘کا سکرپٹ تحریر کیاتھا۔اداکارہ نے مذکورہ سکرپٹ کے معاوضے کا 18.9لاکھ کا چیک ادا کیا تھا جو باؤنس ہو گیا۔ جین کا کہنا تھاکہ انھوں نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ جو چیک پریتی زنٹا نے تاریوالا کو ادا ئیگی کی غرض سے دیا تھا اس کے ساتھ ایک انڈرٹیکنگ بھی لف تھی جس کے مطابق رائٹر کو ہدایت جاری کی گئی تھی کہ وہ اداکارہ کو اطلاع کیے بغیر چیک جمع نہ کرائیں۔ واضح رہے مذکورہ کیس 2013ء میں رجسٹر کرایا گیا تھا