ممبئی (نیو زڈیسک)بولی وڈ اداکارہ ودیا بالن کی کامیاب فلم ’کہانی‘ کا سیکوئل بنایا جارہا ہے جس میں ارجن رامپال بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ارجن رامپال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بات کا اعلان کیا اور ساتھ ہی فلم کے ہدایت کار سجوئے گھوش کو مبارکباد بھی دی۔ارجن کا کہنا تھا ’سجوئے گھوش اور فلم کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات، جلد ہی میں بھی اس ٹیم میں شامل ہوں گا۔فلم ’کہانی‘ ودیا باگچی نامی ایک حاملہ خاتون کی زندگی پر بنائی گئی تھی جو اپنے گمشدہ شوہر کی تلاش میں کلکتہ روانہ ہوتی ہیں۔اس فلم میں ودیا بالن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔واضح رہے کہ ودیا بالن کو اس فلم کے لیے نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔دوسری جانب ارجن رامپال اس وقت اپنی فلم’ ’راک آن 2‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو رواں سال نومبر میں ریلیز کی جائے گی۔