ممبئی (نیوزڈیسک)بالی ووڈ کے کنگ خان کی تھرلر سے بھرپور نئی فلم کے ٹائٹل سانگ کا کئی مختلف زبانوں کے بعد عربی زبان میں ریلیز کردیا گیا ہے۔مراکشی گلوکارعبدالفتح گرینی نے فلم فین کے ٹائٹل سانگ ‘’جبرا فین‘کا عربی ورڑن پیش کیا جبکہ اس سے قبل جبرا فین ہندی ، پنجابی، بنگالی، مراٹھی، تامل سمیت آٹھ مختلف زبانوں میں پیش کیا جا چکا ہے۔شاہ رخ خان کی فلم’’ فین ‘‘ 15اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔