اسلام آباد (نیوزڈیسک) ریحام خان کی پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی پاکستانی فلم ’جانان‘کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، فلم عید الاضحٰی پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔خیبرپختونخوا کی ثقافت کی عکاسی کرتی فلم ’جاناں‘کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم ریحام خان پروڈکشن کے بینر تلے ہدایتکار اظفر جعفری کی ڈائریکشن میں بنائی گئی ہے۔ فلم کی کہانی پرانے ریت و راج کے درمیان پنپنے والی ایک عشق کی داستان سے متعلق ہے۔فلم میں مرکزی کرداروں میں دلکش اداکارہ ارمینہ خان، بلال اشرف، خوبرو علی اور رحمان خان شامل ہیں، فلم 13 ستمبر کو عیدالاضحٰی کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔