ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے مابین اب پہلے جیسے مراسم نہیں ہیں اور دونوں کے بیچ ایک دراڑ اچکی ہے تاہم بالی وڈ حسینہ کے دل میں اپنے سابق بوائے فرینڈ کے لیے ا?ج بھی نرم گوشہ موجود ہے۔ابھی کل ہی کی بات ہے انوشکا شرما پاکستان کے خلاف ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ میں بھارت کی کامیابی پر بہت خوش تھیں انھوں نے ویرات کوہلی سے ساری رنجشیں بھلا کرانھیں پاکستان کے خلاف زبردست بیٹنگ کرنے اور فتح پر مبارکباد دی۔اپنے ٹوئٹ میں انھوں نے کوہلی کو بھارت کی فتح کا ہیرو قرار دیااور اس امید کا اظہار کیاکہ وہ بھارت کو ورلڈ کپ جتوائیں گے۔