لاہور(نیوزڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے متنازع بیانات اور تصاویر سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل قندیل بلوچ کے بارے میں ایک جعلی فتویٰ سامنے ا? گیا ہے جو بظاہر مولانا رفیع عثمانی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اس فتوے کے مطابق قندیل بلوچ نامی ایک اداکارہ فحاشی وعریانی اور اپنے جسم کی سرعام نمائش کر رہی ہیں۔ جو کہ ا±مت مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ موصوفہ ایک ماڈل ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے نازیبا قسم کی ویڈیوز پوسٹ کر رہی ہیں، جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ ایسی چیزیں ہمارے معاشرے میں زبردستی ڈالی جا رہی ہیں۔ ہمیں جو تعلیم دی گئی ہے اس میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ فتوے میں کہا گیا ہے کہ قندیل بلوچ ہمارے معاشرے میں بے راہ روی اور عریانی پھیلا رہی ہیں، اس لئے ان کی کوئی بھی پوسٹ لائیک کرنا گناہ، ویڈیوز دیکھنا گناہ کبیرہ اور ویڈیوز کو شیئر کرنا حرام ہے۔ لہذا پاکستانی مسلمان بھائی قندیل بلوچ کا بائیکاٹ کریں اور خود کو گناہ سے بچائیں۔اس حوالے سے دارالعلوم کراچی کے رئیس مولانا رفیع عثمانی کے پرسنل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ قندیل بلوچ کے بارے میں یہ فتویٰ سراسر جعلی اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ رئیس الجامعہ دارالعلوم کراچی کی جانب سے اس قسم کا کوئی فتویٰ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا دارالعلوم کراچی کا لیٹر ہیڈ بہت پرانا ہے جسے عرصہ قبل ہی ترک کیا جا چکا ہے۔