ممبئی(نیوز ڈیسک) اکشے کمار اپنی نئی بالی ووڈ فلم ’’رستم‘‘میں جلوہ گر ہونے کیلئے تیار ہیں، فلم کا پہلا موشن پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔اس پوسٹر میں اکشے کمار ایک نیول آفیسر کے لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اس پوسٹر میں معاون اداکار ایلیانا ڈی کروز کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔فلم کی کہانی 50کی دہائی میں ہونے والے ایک حادثے کے گردگھومتی ہے جس میں ایک نیول آفیسر اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کردیتا ہے ۔ٹینو سریش ڈیسائی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں ایشا گپتا، کنول جیت سنگھ ، پون ملہوترا، ارجن باجوہ اور سچن کھیدیکر اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔فلم رواں سال 12اگست کو سنیماگھروں کی زینت بنے گی۔