ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کی حسینہ کرینہ کپور اپنی نئی آنے والی فلم کی اینڈ کاکی تشہیر میں مصروف ہوگئی ہیں اور اسی سلسلے میں اپنی فلم کی اسکریننگ کو بھی انجوائے کر رہی ہیں تاہم یہ خوشی شاید کرینہ کے پڑوسیوں کو پسند نہ آئی اور پولیس بلا لی جس پر پارٹی ختم کر نا پڑی بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور کے گھر انکی فلم کی اینڈ کاکی پرائیوٹ اسکریننگ رکھی گئی تھی جس میں ان کے قریبی دوست سونم کپور ٗکرن جوہرسمیت ان کی بہن کرشمہ کپور اور دیگر شامل تھے ۔رات دیر تک جاری اس پارٹی کے رنگ میں بھنگ اس وقت پڑا جب پڑوسیوں کے شور کی شکایت کرنے پر پولیس اہلکار کرینہ کے گھر پہنچ گئے اور یہ پارٹی ختم کروادی،واضح رہے کرینہ کپور اور ارجن کپورکی نئی فلم کی اینڈ کا یکم اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔