ممبئی(نیوز ڈیسک) بولی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کی جانب سے پیر روز مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طالب علم عمر خالد کی ویڈیو شیئر کی گئی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ عوام سے درخواست کرنا چاہتی ہیں کہ وہ عمر خالد کی بات کو سنیں اور سمجھنے کی کو شش کریں۔ڈیڑھ عشقیہ سٹار کا کہنا تھا وہ کسی پر اپنی رائے ٹھونسا نہیں چاہتیں لیکن چونکہ عمر خالد سکول میں انکا جونیئر تھا لہٰذا وہ اسے اچھی طرح جانتی ہیں۔واضح رہے عمر خالد اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ اتوار کے دن اور رات کو یونیورسٹی میں منظر عام پر آیا تھا۔ اس دوران اس نے یونیورسٹی کے 200 سے زائد طلباء4 کے ساتھ خطاب کیا۔ اس نے اپنی تقریر کے آغاز میں کہا تھا کہ میرا نام عمر خالد ہے اور میں دہشت گرد نہیں ہوں۔اداکارہ کی اس ٹویٹ کے بعد عوام کی جانب سے انھیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ وہ سستی شہرت کیلئے اس قسم کے ہتھکنڈے آزمانا بند کر دیں۔ علا وہ ازیں بیشتر لوگوں کا کہنا تھا کہ اب وہ بھول جائیں کوئی ان کی فلم دیکھنے کیلئے سینما کا رخ کرے گا
اداکارہ ہما قریشی نے عمر خالد کی حمایت کا اعلان کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم
-
معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا



















































