اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

ہمیشہ سے اشتہاری بورڈزکی زینت بننے کا خواب تھا، اکشے کمار

datetime 19  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمارکہتے ہیں ان کا خواب تھا کہ وہ سڑکوں پرلگے بڑے بڑے اشتہاری بورڈزکی زینت بنیں اور یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ آج ان کے کواب حقیقت کا روپ دھار چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی نئی فلم ’ایئر لفٹ‘ کی تشہیر کے لئے بھارتی ٹی وی پروگرام میں مداحوں سے بات کرتے ہوئے اکشے کمارکا کہنا تھا کہ ہرشخص اپنی تصاویرکو بڑے بڑے ہورڈنگز میں دیکھنا پسند کرتا ہے۔ ان کا بھی یہ خواب تھا کہ وہ بھی ان ہورڈنگز کی زنیت بنیں، انہیں یاد ہے کہ جب پہلی مرتبہ ممبئی کے علاقے جوہو میں ان کی تصویر والا ہورڈنگ لگا تو وہ مبہوت ہوکربہت دیرتک اسے ہی دیکھتے رہے تھے اوران کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں تھا۔بالی ووڈ کے کھلاڑی کا کہنا تھا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں جو خواب دیکھے ہیں وہ پورے ہوگئے ہیں اور آج وہ ان حقیقی زندگی میں ان خوابوں میں رہتے ہیں۔واضح رہے کہ اکشے کمار اپنی نئی آنے والی فلم “ائیرلفٹ” کی پروموشن میں مصروف ہیں جو کہ رواں ہفتے ریلیز ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…