منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

”اے گرل ان دی ریور“ کا مقصد پورا ہورہا ہے، شرمین عبید

datetime 19  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) فلمساز شرمین عبید چنائے کا کہنا ہے کہ ان کی فلم غیرت کے نام پر قتل کے بارے میں ہے جس کی کہانی صبا نامی لڑکی پر مبنی ہے جسے اس کے رشتے داروں نے اسے مار کر دریا میں پھینک دیاتھا مگر وہ معجزانہ طور بچ جاتی ہے۔شرمین عبید چنائے کاکہناتھا کہ ان کا یہ فلم بنانے کا مقصدغیرت کے نام پر قتل کے مقدمات معاف کرنے کا اختیار ختم کرنے کے لیے ہے،اس سے متعلق بل قومی اسمبلی میں گذشتہ سال مارچ سے فیصلہ کا منتظر ہے۔انھوں نے بتایا کہ مجھے خوشی ہے جس مقصدکے تحت دستاویزی فلم بنائی تھی وہ اب پورا ہوتا نظر آرہا ہے کیونکہ وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ اس بل کو منظور کروانے اور اس پرعمل درآمد کروانے کے لیے لائحہ عمل تشکیل دیں گے جب کہ فلم کی پہلی اسکریننگ وزیراعظم ہاوس میں ہوگی۔شرمین عبید کا مزید کہناتھا کہ پاکستان میں ہزاروں کہانیاں موجود ہیں لیکن انھیں دنیا کے سامنے لانے کے لیے کام کی ضرورت ہے، یہ دستاویزی فلم مسئلہ کی نشاندہی کررہی ہے تاکہ سالہا سال سے عزت و غیرت کے نام پر قتل کو ایک مسئلہ مان کر اس کی فوری روک تھام کی جاسکے۔واضح رہے کہ شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ”اے گرل ان دی ریور: دی پرائس آف فارگیونس“ کو 88 ویں آسکر ایوارڈز کی ”بیسٹ شارٹ ڈاکو مینٹری“ کی حتمی نامزدگیوں میں شامل کیا گیاہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…