پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

معمر رانا نے متیرا کو اپنی فلم ”سکندر“ میں کاسٹ کرلیا

datetime 18  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) ماڈل واداکارہ متیرا کو معمر رانا نے ہوم پروڈکشن میں بننے والی بطور ڈائریکٹر فلم ”سکندر“ میں کاسٹ کرلیا ہے جس کی دیگر کاسٹ میں فرحان علی آغا، ندیم ، حیا سہگل اور عدیل فاروق شامل ہیں۔متیرا جو زمبابوے کے شہر ہرارے میں ایک مسلم گھرانے میں پیدا ہوئی جس کے والد افریقہ اور والدہ پاکستانی ہیں۔وہ تیرہ سال کی عمر میں اپنی فیملی کے ہمراہ ہرارے سے پاکستان آگئیں ،انھوں نے گلوکار ملکو کے ویڈیوز ”جادوگر“، ”دیسی بیٹس“ اور ”نچدی کمال دی بلو“ سے کیا، راک اسٹار گلوکار رضوان الحق کے ویڈیو” وہ کون تھی“ بھی توجہ کا مرکز بنا۔سال 2011ءمیں انھیں ایک ٹی وی کے میوزک پروگرام ” لو انڈیکر“ کی میزبانی کرنے کا موقع ملا۔ 2013ءمیں ہمایوں سعید کی ہوم پروڈکشن ”میں ہوں شاہد آفریدی“ اور بھارتی پنجابی فلم ”ینگ ملنگ“ میں آئٹم سانگز کیے۔اس کے علاوہ ہدایتکار فیصل بخاری کی فلم ”بلائنڈ لو“ میں بھی آئٹم سانگ کیا جب کہ سنگیتا نے انھیں اردو فلم ”تم ہی تو ہو“ میں دانش تیمور، عینی قرة العین کے ساتھ اہم کردار میں کاسٹ کرلیا،جس کی پچھلے سال ایورنیو اسٹوڈیو سمیت لاہور کے مضافات میں ہونے والی عکسبندی میں حصہ بھی لیا۔اداکار معمر رانا نے بھی زیرتکمیل فلم ”سکندر“ میں کاسٹ کرلیا ہے جس کی شوٹنگ کراچی میں کی جارہی ہے۔اداکارہ متیرا کا کہنا ہے کہ شہرت حاصل کرنے کے لیے شارٹ کٹ کی قائل نہیں اور نہ ہی کروں گی۔میرے بارے میں منفی پروپیگنڈہ کیا جاتا رہا ،مگر اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔میں ایسی فضول باتوں پر توجہ دینے کی بجائے اپنے کام کو فوکس کیا ، آج اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہدایتکارہ سنگیتا اور معمر رانا کی فلموں میں اہم کردار کرنے کے علاوہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے کمرشلز کر رہی ہوں۔متیرا نے کہا کہ دونوں فلموں میں منفرد اور اہم رول کررہی ہوں ،جنھیں دیکھنے کے بعد میرے حوالے سے سنجیدہ حلقے بھی اپنی رائے بدلنے پر مجبور ہوجائیں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…