اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ہالی ووڈ کے ٹرمینیٹر آرنلڈ شیوارزنیگر تمل فلم میں روبوٹ بنیں گے

datetime 19  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم سیریز ٹرمینیٹر کے ہیرو آرنلڈ شیوارزنیگر تمل زبان میں بننے والی فلم انتھیران کے سیکیول میں رجنی کانت کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آرنلڈ شیوارزنیگر رجنی کانت کی سپر ہٹ فلم انتھیران کے سیکیول میں ان کے مدمقابل کام کریں گے، انتھیران 2 کے ہدایت کار شنکر نے ٹرمینٹر کے سپر ہیرو کی فلم میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور آرنلڈ اچھے دوست ہیں اور ہمارے درمیان فلموں سے متعلق بات ہوتی رہتی ہیں، انہوں نے کئی مرتبہ بھارتی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔
شنکر نے کہا کہ آرنلڈ فلم میں کام کرنے کے لئے ابتدائی طور پر 25 دن کے لئے آئیں گے لیکن ان کی آمد کی تاریخ کا فیصلہ رجنی کانت کی مصروفیت کو دیکھ کر کیا جائے گا کیونکہ وہ اس وقت اپنی دوسری فلم کبالی کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔دوسری جانب اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انتھیران 2 میں ہالی ووڈ اداکارہ ایمی جیکسن بھی اہم کردار ادا کریں گی۔واضح رہے کہ انتھیران کو روبوٹ کے نام سے ہندی زبان میں ڈب کرنے کے بعد ریلیز کیا گیا تھااور اس نے تمل کے علاوہ ہندی شائقین سے بھی خوب داد سمیٹی تھی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…