اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

مروہ حسین کی پہلی بالی ووڈ فلم ”صنم تیری قسم“ اگلے برس ریلیز ہوگی

datetime 12  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستانی ماڈل واداکارہ مروہ حسین کی پہلی بولی ووڈ فلم ”صنم تیری قسم “ 2016 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ جس کی شوٹنگ کیپ ٹاو¿ن جنوبی افریقہ میں کی گئی ہے۔یہ فلم کمل ہاسن اور رینا رائے کی 1982 میں ریلیز ہونے والی فلم ”صنم تیری قسم“ کا ری میک ہے۔ جس کی دیگر کاسٹ میں قادر خان، جگدیپ، رنجیت، جیون شامل تھے۔ مذکورہ فلم سپرہٹ رہی جب کہ آر ڈی برمن نے اس کا میوزک ترتیب دیا تھا جب کہ کشور کمار اور آشا بھوسلے کے گانے آج بھی زبان زدوعام ہیں۔ ذرائع کے مطابق کیپ ٹاو¿ن میں 50فیصد سے زائد فلم کی شوٹنگ کرلی گئی ہے۔ فلم میں ان کے مقابل تیلگو اداکار ہرش وردھن رانے ہیں۔”صنم تیری قسم “ کا پہلا پوسٹر بھی لانچ ہوچکا ہے جس میں اداکارہ عروسی لباس پہنے باتھ ٹب میں پھولوں کی پتیوں میں لیٹی ہیرو کا ہاتھ تھامے نظر آرہی ہیں۔مروہ حسین کا اس بارے میں کہنا ہے کہ یہ ایک لواسٹوری میوزیکل فلم ہے۔پوسٹر دیکھ کر جس طرح کی قیاس ا?رائیاں کی جارہی ہیں اس میں ایسا کچھ نہیں ہے یہ سب سین اور کہانی کے مطابق ہے۔ کمل ہاسن اور رینا رائے کی فلم کا ریمیک کے سوال پر انھوں نے کہا کہ اپنے دور کی یہ ایک سپرہٹ فلم تھی۔ ایسی فلموں کو فلم بین آج بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں ابھی تک جتنی بھی سپرہٹ فلموں کے ریمیک بنائے گئے انھیں پسند کیاگیا۔ بالی ووڈ کی اس سپرہٹ فلم کے ریمیک کا حصہ بن کر خوشی ہے اورمیری کوشش ہوگی کہ اپنی بہترین پرفارمنس کے ذریعے رینا رائے کو ٹریبوٹ دوں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…