پیر‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2026 

افغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا،رانا ثناء اللہ

datetime 19  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنای اللہ نے کہا ہے کہ پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے کے بعد اب افغانستان سے پاکستان میں دہشت گرد حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ ہمارے ازلی دشمن بھارت کے لیے بڑا دھچکا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے کے بعد سعودی عرب پر حملہ پاکستان اور پاکستان پر حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا اور اس کا جواب اس طرح سے دیا جائے گا جیسے معرکہ حق میں بھارت کے خلاف حق دفاع استعمال کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ دفاعی معاہدے کے بعد اب افغانستان سے پاکستان میں دہشت گرد حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا اور اس کا جواب اسی طرح دیا جائے گا جیسے معرکہ حق میں بھارت کو دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…