جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

اداکارہ سجل علی نے پہلی فلم ”عشق 2020“ سائن کرلی

datetime 12  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) ٹی وی اداکارہ سجل علی نے پہلی فلم سائن کرلی۔ تفصیل کے مطابق اداکارہ وماڈل سجل علی کو کریو موشن پکچر پروڈکشن نے ”عشق 2020“ میں کاسٹ کرلیا ہے جس میں وہ فلم ”ہلہ گلہ“ کے منیب خان کے ساتھ مرکزی کردار کریں گی جب کہ اداکارہ صنم چوہدری بھی اہم کردار کر رہی ہیں۔فلم کی شوٹنگ نومبر شروع ہو گی جو لاہور، بہاولپور، کاغان اور ناران سمیت دیگر شہروں میں کی جائے گی جب کہ اسے آئندہ سال عیدالضحی پر نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔سجل علی کا کہنا ہے کہ یہ ایکشن ، کامیڈی اور رومانٹک فلم ہے جس کا اسکرپٹ اور کردار دیکھنے کے بعد کام کے لیے راضی ہوئی۔ اگر اس طرح کے پروجیکٹس بنتے رہے تو بہت جلد پاکستانی فلمیں بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گئیں۔ یاد رہے مذکورہ فلم بنانے والا ادارہ اس سے پہلے ”دختر“ پروڈیوس کرچکا ہے جس کے اہم فنکاروں میں سمعیہ ممتاز، محب مرزا، صالح عارف اور عجب گل تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…