ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

بچھڑے ہوئے اب خوابوں میں حقیقت میں ملیں گے

datetime 9  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )با لی ووڈ فلم انڈسٹری کے سابق جوڑے دیپکا پڈکون، رنبیر کپور اور انوشکا شرما ، رنویر سنگھ ماضی کی یادوں کو فراموش کر کے اپنی نئی آنے والی فلموں میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ تاہم ماضی کی معروف جوڑی سلمان خان اور ایشوریا رائے تاحال اپنے تلخ ماضی سے چمٹے ہوئے ہیں۔اگرچہ دونوں اپنی اپنی زندگی میں مصروف عمل ہیں تاہم ماضی کی یادیں آج بھی ان کے ساتھ ہیں۔جیسے کہ ہم جانتے ہیں حسینہ عالم ایشوریا رائے کی نئی فلم ”جذبہ “ آج نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔ حالیہ انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی فلم ”بجراﺅ مستانی“ میں مستانی کے کردارکیلئے سب سے پہلے انھیں پیشکش کی تھی۔لیکن چونکہ سنجے لیلا بھنسالی سلمان خان کو بجراﺅکے کردار کی پیشکش کر چکے تھے۔ 41سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر سنجے لیلا سلمان خان کو بجراﺅ کے کردار کی پیشکش نہ کرتے تووہ لازماً اس آفر کو قبول کر لیتیں۔علاوہ ازیں سننے میں یہ بھی آیا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کاشی بائی کے کردار کیلئے رانی مکھر جی کو لینا چاہتے تھے۔ نتیجتاً بجراﺅ مستانی دو محبت کرنے والوں دیپکا اور رنویر سنگھ کو قریب لانے میں کامیاب ہو گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…