جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میں نے فلموں سے کبھی فاصلہ محسوس نہیں کیا‘اداکارہ ایشوریا رائے

datetime 9  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اداکارہ ایشوریا رائے بچن پانچ سال کے وقفے کے بعد ڈائریکٹر سنجے گپتا کی فلم ’جذبہ‘ سے فلمی دنیا میں واپسی کر رہی ہیں۔لیکن وہ نہ تو اس فلم کو اپنا ’ کم بیک‘ مانتی ہیں اور نہ ہی ان پانچ سالوں میں سینما سے دوری کی بات کو صحیح مانتی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کے دوران ایشوریا نے کہا کہ ان کی آنے والی فلم میں وہ ایک ماں کے کردار میں نظر آئیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ’میں فلم میں ایک ماں کا کردار ادا کر رہی ہوں اور اصل زندگی میں ماں بننے کے بعد میں اس کردار کو زیادہ قریب سے سمجھ سکی۔فلمی دنیا سے دوری کے سوال پر ایشوریا نے کہا کہ ’میں پانچ برس سے فلم نہیں کر رہی تھی، لیکن اشتہارات تو کر ہی رہی تھی اور سکرپٹ بھی سن رہی تھی، یہی وجہ ہے کہ میں نے فلموں سے کبھی فاصلہ محسوس نہیں کیا۔ میں سوشل میڈیا کے اثرات اور طاقت کو اچھی طرح سے سمجھتی ہوں۔ شروع میں مجھے یہ فیشن کی طرح ہی لگا تھا لیکن اب ظاہر ہو گیا ہے، کچھ لوگ تو شاپنگ سے لے کر کھانے تک کی باتیں بھی اپ ڈیٹ کر دیتے ہیں ایسے میں اس رجحان سے میں دور ہی صحیح ہوں۔ایشوریہ سے جب کام کے ساتھ ذاتی زندگی میں توازن برقرار رکھنے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انھوں نے کہا، ’مجھے قریب سے جاننے والے لوگوں نے مجھے ملٹی ٹاسکر کا خطاب دیا ہے۔وہ مزید کہتی ہیںجب میں اپنے کیریئر میں عروج پر تھی، تبھی میں نے شادی کر لی اور اداکارہ کے ساتھ بیوی، بہو کی بھی ذمہ داری ایک ساتھ ادا کی۔شادی کے بعد ایشوریہ کی پہلی فلم ’جودھا اکبر‘ تھی جو کامیاب رہی، لیکن2010 میں آنے والی ان کی فلم ’گزارش‘ باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہیں دکھا پائی تھی۔دلچسپ امر یہ ہے کہ ایک طرف جہاں ان کے شوہر ابھیشیک بچن اور سسر امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر بہت سرگرم ہیں وہیں ایشوریا کو اس سے دوری میں ہی بھلائی لگتی ہے۔وہ کہتی ہیں’میں سوشل میڈیا کے اثرات اور طاقت کو اچھی طرح سے سمجھتی ہوں۔ شروع میں مجھے یہ فیشن کی طرح ہی لگا تھا لیکن اب ظاہر ہو گیا ہے، کچھ لوگ تو شاپنگ سے لے کر کھانے تک کی باتیں بھی اپ ڈیٹ کر دیتے ہیں ایسے میں اس رجحان سے میں دور ہی صحیح ہوں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…