اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

سلمان خان کے مداحوں کا ”کک 2“کا شدت سے انتظار

datetime 9  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سلمان خان کے مداحوں کو ان کی فلم ”کک“ کے سیکوئل ”کک 2“ کا شدت سے انتظار ہے ۔اب ان کے لیے خبر ہے کہ ایمی جیکسن اس فلم میں ان کے ساتھ ہیروئن ہوسکتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایمی کو اس سے پہلے فلم ”کک“ میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی مگر انھوں نے انکار کردیا تھا جس کے بعد جیکولین فرنینڈس کو کاسٹ کرلیا گیا۔ تاہم اب کہا جارہا ہے کہ ”سنگھ از بلنگ“ کی اداکارہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔اس سلسلہ میں ایمی جیکسن کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے پہلے سے ہی سلمان خان کی پرستار ہوں۔ فلم ”کک“ میں ایک مرتبہ سلمان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ضائع کرچکی ہوں کیونکہ جیکولین فرنینڈس سے قبل مجھے اس کی پیشکش کی گئی تھی مگر میں نے شنکر کے ساتھ علاقائی فلموں کے لیے تین سال کا معاہدہ کررکھا تھا اور اب یہ معاہدہ ختم ہوچکا ہے اس لیے مجھے دوبارہ سے ان کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو کسی صورت انکار نہیں کروں گی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ سلمان خان اور میں اچھے دوست ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا میرا خواب ہیں۔امید ہے جلد ہی میرا یہ خواب پورا ہوجائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک فلم کی مکمل کاسٹ منتخب نہیں کی گئی ہے جب کہ سلمان خان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ جیکولین فرنینڈس ”کک2“ کا حصہ نہیں ہوں گی مگر وہ فلم میں آئٹم سانگ پر پرفارم کرسکتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم ”کک“ کے سیکوئل میں سلمان خان ہیرو کے ساتھ ساتھ ولن کا کردار بھی نبھائیں گے اور وہ ان دنوں اس کا اسکرپٹ بھی خود ہی لکھ رہے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…