اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

عرفان خان اور کنگنا راناوت ایک ساتھ جلوہ گرو ہونگے

datetime 8  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک )بالی ووڈ کے دو مضبوط اداکار عرفان خان اور کنگنا راناوت بیگم اختر کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار کے طور پر نظر آسکتے ہیں۔بھارتی اخبار کے مطابق ’اے محبت‘ ٹائٹل کی اس فلم میں عرفان خان مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں جب کہ کنگنا بھی ان کے ساتھ نظر آئیں گی تاہم انہوں نے بھی تک اس کی کوئی تصدیق نہیں کی۔فلم کے پروڈیوسر کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ انہوں نے کنگنا سے اس فلم میں بیگم اختر کے کردار کو ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔بیگم اختر کی وجہ شہرت غزل اور ٹھمری گانے ہیں جنھیں پدما بھوشن کا اعزاز بھی مل چکا ہے، یہ فلم بیگم اختر کی طالبہ ریتا گنگولی کی مدد سے بنائی جارہی ہے جو ان کے بہت قریب تھیں اور انہیں ’امی‘ کہتی تھیں۔پروڈیوسر کے مطابق ‘اے محبت’ ایک فیچر فلم ہے جس کا اسکرین پلے تیار ہے اور اسے اگلے سال ریلیز کیا جائے گا۔’منگل پانڈے‘ اور ’منجھی دی ماو¿نٹین مین‘ سے شہرت پانے والے ہدایت کار کیتن مہتا اس فلم کی ہدایت کاری کے فرائض سرانجام دیں گے جب کہ فلم کی موسیقی اے آر رحمان ترتیب دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…