اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی شوبز کی دنیا میں نقلی ناموں سے مشہور ہونے والی شخصیات

datetime 8  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان میں آج بھی ایسی شوبز شخصیات موجود ہیں جن کے اصلی ناموں سے لوگ واقف ہی نہیں ہیں۔ ان میں سب سے پہلا نام پاکستان کے سپر سٹار شان کا ہے۔ شان شاہد نے اپنی اداکاری، ماڈلنگ، ہدایتکاری ور دیگر شعبوں میں اپنے ٹیلنٹ کا لوہا منوایا۔ شان شاہد کا اصل نام ارمغان شاہد ہے۔اداکارہ میرا سے کون پاکستانی واقف نہیں جو اپنی انگریزی کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔ میرا نے نہ صرف پاکستان فلم انڈسٹری کی بہت سی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے بلکہ بھارت کی فلموں میں بھی کام کیا۔ ادکارہ میرا کی جب پیدائش ہوئی تو ان کے والدین نے ان کا نام ارتضیٰ رباب رکھا تھا لیکن فلموں میں آنے کے بعد انھیں اپنا نام تبدیل کرنا پڑا اور میرا کے نام سے مشہور ہوئیں۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کا خوبصورت چہرہ اور گلیمرس اداکارہ ریما خان ان دنوں امریکی ڈاکٹر کے ساتھ شادی کرکے ہنسی خوشی اپنی ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں۔ اداکاری ریما خان کا اصل نام ثمینہ خان ہے۔ اداکار نبیل نے ڈرامہ سیریل دھواں سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے اس اداکار نے ہر طرح کے کرداروں میں ڈھل کر اپنے شائقین سے خوب داد وصول کی۔ اداکار نبیل کا شوبز میں آنے سے پہلے نام ندیم ظفر تھا۔اداکارہ نور کا نام ان کی شخصیت سے بہت مماثلت رکھتا ہے۔ پاکستان کی خوبرو اداکارہ نہ صرف بہت اچھی ایکٹر بلکہ بہت اچھی ڈانسر بھی ہے۔ اداکارہ نور کا اصلی نام سونیا مغل ہے۔ میوزک کو پسند کرنے والا شاید کوئی ہی شخص ہو جو گلوکار رحیم شاہ کے نام سے ناواقف ہو۔ رحیم شاہ نے اردو، پنجابی اور پشتو سمیت مختلف زبانوں میں گلوکاری کی۔ رحیم شاہ کا ہر گانا بہت مقبول اور زبان زد عام ہوا۔ رحیم شاہ کا اصل نام محمد خان ہے۔ پشاور سے اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والا یہ گلوکار کراچی میں رہائش پذیر ہے۔ اداکارہ وینا ملک بھی ان چند پاکستانی اداکاروں میں شامل ہیں جو ہمیشہ مختلف تنازعات میں گھری رہتی ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے پروگرام بگ باس نے انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔ موصوفہ ان دنوں شادی کے بعد امریکا میں رہائش پذیر ہیں۔ وینا ملک کا اصل نام زاہدہ ملک تھا لیکن شوبز انڈسٹری میں آنے کے بعد انھیں اپنا نام تبدیل کرنا پڑا۔ ؓیقینا پاکستان ٹی وی ڈراموں کے اداکار سمیع خان کا اصل نام کوئی نہیں جانتا۔ ان کا اصل نام منصور علی خان نیازی ہے۔ انہوں نے شوبز میں آکر اپنا نام تبدیل کر لیا۔ پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر کا اصل نام صباحت قمر تھا۔ ان کا نام صرف صباحت سے صبا نام رکھ لیا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…