ممبئی(نیوزڈیسک) ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا ایک بار پھر اپنی حرکتوں سے باز نہ آئی اور روایتی پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیجنڈ غزل گلوکار استاد غلام علی کے میوزک شو پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد شو کے منتظمین نے کنسرٹ منسوخ کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے معروف پاکستانی غزل گائیک استاد غلام علی کے 9 اکتوبر کو ممبئی میں ہونے والے کنسرٹ پر پابندی کا مطالبہ کردیا جب کہ انتہا پسند تنظیم نے گلوگار غلام علی سمیت شو کے منتظمین کو کنسرٹ کے انعقاد پر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دی ہیں جس کے بعد کنسرٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔
انتہا پسند تنظیم کے مطابق ئے کہا کہ انہیں پاکستان سے کوئی ثقافتی تعلق نہیں رکھنا، پاکستان کے ساتھ کوئی ثقافتی تعلقات نہیں چاہتے تاہم اس کے باوجود کنسرٹ کیا گیا تو احتجاج کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے پاکستانی گلوکاروں اور اداکاروں اور فلموں پر پابندی کے لیے احتجاجی مظاہرے ہوتے رہے ہیں جب کہ گزشتہ دنوں بھی دھمکیوں کے بعد پاکستانی فلم’’بن روئے‘‘کو بھی ممبئی میں ریلیز سے روک دیا گیا تھا۔
ممبئی میں شیوسینا کی دھمکیوں کے بعد پاکستانی غزل گائیک استاد غلام علی کا کنسرٹ منسوخ
7
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں