جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

دوران حمل غیر معمولی سمارٹنس سے حیران کرنے والی ماڈل کے ہاں بیٹے کی پیدائش

datetime 11  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس ویگاس (نیوز ڈیسک) امریکی ماڈل سارہ سٹیج جن کی دوران حمل غیر معمولی سمارٹنس کی حامل تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی تھی، بیٹے کی ماں بن گئی ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ سارہ کے ہاں جنم لینے والے بچے کا وزن 8پونڈ 7اونس ہے جبکہ پیدائش سے قبل انہیں تنقید کا نشانہ بنانے والے بچے کی صحت کے حوالے سے سوالات اٹھا رہے تھے۔اس پر بعض ماہرین کی رائے بھی سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بچے کی صحت کی جانچ اس کے وزن سے نہیں کی جانی چاہئے اور سارہ کے بچے کا وزن کم ہونا اس کی خراب صحت کی علامت نہیں۔ سارہ سٹیج کی انسٹاگرام سیلفیز پر تبصرہ کرنے والوں نے انہیں ظالم قرار دیا تھا جو اپنی سمارٹنس کے چکر میں اپنے بچے پر ظلم کررہی تھیں۔ انہوں نے لنگری سمیت مختلف پرکشش ملبوسات میں اپنی تصاویر شائع کی تھیں۔ ان تمام میں وہ اپنی جسامت سے بمشکل حاملہ دکھائی دیتی تھیں۔
اس موقع پر تیس سالہ سارہ کو یہ وضاحت دینا پڑی تھی کہ وہ ، وہ تمام کام کررہی ہیں جو ایک ماں کو دوران حمل کرنے چاہئیں ۔ وہ متوازن غذا بھی لے رہی ہیں اور ہفتے میں دوبار ورزش بھی کرتی ہیں نیز ان کا وزن بھی اسی شرح سے بڑھ رہا ہے جو کہ کسی بھی عورت کا دوران حمل بڑھنا چاہئے۔

مزید پڑھئے:مصری میڈیا پروڈکشن سٹی میں بجلی کا بریک ڈاﺅن، ٹی وی نشریات بند

سارہ سٹیج کے بیٹے کی پیدائش کے بعداب امید ہے کہ یہ بحث کم ہوجائے گی کہ دوران حمل ماں کا وزن کس قدر بڑھناچاہئے اور ماں کے وزن سے بچے کادرست اندازہ لگایا جاسکتا ہے یا نہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…