جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ماہرہ خان کی بھارت سے واپسی ، فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیا

datetime 25  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)اداکارہ نے ممبئی میں بھارتی کوریو گرافر سے رقص کی خصوصی تربیت بھی لی فلم میں بشریٰ انصاری، ارشد محمود، نمرہ بچہ، سونیا جہاں ، فواد خان ودیگر شامل ہدایت کار عاصم رضا کی زیر تکمیل فلم ہو مان جہاں کی عکس بندی میں حصہ لینے کے لئے اداکارہ ماہرہ خان بھارت سے کراچی پہنچ گئیں ، وہ گزشتہ کئی دنوں سے ممبئی میں زیر تکمیل فلم رئیس کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ پاکستانی فلم میں اپنا کام مکمل کرانے کے لئے ماہرہ خان نے بھارت میں کوریوگرافر سے رقص کی خصوصی تربیت بھی لی ہے۔ گزشتہ روز ماہرہ خان ، عدیل حسین اور شہر یار منور نے فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیا ،ہدایتکار عاصم نے فلم کا 95 فی صد کام مکمل کر لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارا میوزک بہت مسحور کن ہے ،جس سے انڈیا بھی فیض یاب ہورہا ہے۔ فلم میں عاطف اسلم ، اسرار، زیب بنگش، فاخر ، ٹینا ثانی ، ابومحمد فرید ایاز اور دیگر نے اپنی آوازکا جادو جگایا ہے ، فلم میں ماہرہ خان گلوکارہ ،شہر یار منور گٹارسٹ ، عدیل حسین ڈرمر کے روپ میں نظر آئیں گے۔ مذکورہ فلم میں بشریٰ انصاری، نمرہ بچہ، ارشد محمود، سونیا جہاں، فواد خان، حمزہ علی عباسی اور دیگر فنکار بھی کام کررہے ہیں۔ فلم کو عیدالاضحی کے دن ریلیز کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…