جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

جاوید اختر کی غلام محی الدین کو بھارتی فلم میں کام کی آفر

datetime 28  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) بھارت کے مشہور رائٹر جاوید اختر نے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے پاکستان کے سینئر اداکار غلام محی الدین کو بھارتی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔انھوں نے غلام محی الدین کو بھارت آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے لیجنڈ اداکار ہیں جن کے ساتھ کام کرکے بھارتی فنکاروں کو سیکھنے کا موقع ملے گا،پاکستانی فنکار بھارتی فنکاروں کی تربیت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ڈرامہ اور تھیٹر میں پاکستانی فنکاروں کو کوئی مقابلہ نہیں دونوں ممالک کے فنکار مل کر بہت اچھا کام کرسکتے ہیں اورہم پاکستانی سنیئر فنکاروں کے تجربہ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس موقع پر اداکار غلام محی الدین نے جاوید اختر کی جانب سے پیشکش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے مجھے بھارت آنے کی دعوت دی ہے، میں ان کا شکر گزار ہوں پاکستانی فنکار بلاشبہ بھارت میں کام کررہے ہیں لیکن ہمین اپنے تشخص کو ضرور سامنے رکھنا چاہیے کیونکہ ہماری عزت اور احترام اسی ملک کی وجہ سے ہے‘ میں باعزت طریقہ سے کام کرنا چاہتا ہوں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…